طلال چوہدری کی ایما اور بھتہ نہ دینے پر پر قاف لیگ کے رہنما کے بھائی کی ٹرانسپورٹ کمپنی کا لائسنس معطل کیا گیا،انصاف فراہم کیا جائے :سینیٹر کامل علی آغا

طلال چوہدری کی ایما اور بھتہ نہ دینے پر پر قاف لیگ کے رہنما کے بھائی کی ...
طلال چوہدری کی ایما اور بھتہ نہ دینے پر پر قاف لیگ کے رہنما کے بھائی کی ٹرانسپورٹ کمپنی کا لائسنس معطل کیا گیا،انصاف فراہم کیا جائے :سینیٹر کامل علی آغا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ  ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی ایما  پر  پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور قاف لیگ  پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین کے بھائی سابق ٹاؤن ناظم علی اختر خان کی ٹرانسپورٹ کمپنی تیمور ٹریولز کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے اور اسے کام سے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، طلال چودھری کے ایما پر اسے بدترین کارروائی قرار دیتے ہوئے عدلیہ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز کے مطابق سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ طلال چودھری اور منے خان فیصل آباد کے ٹرانسپوٹرز سے بھتہ وصول کرتے ہیں اور انہوں نے سرکاری اڈے پر بھی قبضہ کر رکھا ہے لیکن علی اختر کی کمپنی ان کو بھتہ نہیں دے رہی تھی جس کی بنا پر تیمور ٹریولز کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی سڑک پر 4  اڈے چل رہے ہیں جن میں سے تیمور ٹریولز سب سے پرانی کمپنی ہے جو عوام کو سفری سہولتیں فراہم کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ایک تیر سے دو شکار کیے گئے ہیں اور تیمور ٹریولز کو بند کر کے اس کا سارا بزنس طلال چودھری کے کار خاص منے خان کے اڈے پر چلا جائے گا جس سے طلال چودھری اور فیصل آباد کی انتظامیہ بھی مستفید ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مقامی انتظامیہ طلال چودھری کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے اور تمام قواعد و ضوابط کو روندتے ہوئے تیمور ٹریولز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

لاہور -