اداکارہ نصرت آراءکو تحفے میں نیا گھر مل گیا

اداکارہ نصرت آراءکو تحفے میں نیا گھر مل گیا
اداکارہ نصرت آراءکو تحفے میں نیا گھر مل گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) روزنامہ پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور قوم کی طرف سے لاکھوں روپے امداد ملنے کے بعد اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اوررکن اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے بھی دس لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا جبکہ ماضی کی معروف  اداکارہ نصرت آرا کو تحفے میں گھر مل گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان نے اپنے فیس بک پیج کا سہارا لیتے ہوئے نصرت آراء کا سب سے پہلے انٹرویو کیا تھا اور کسمپرسی کی حالت میں گزرنے والی ان کی نجی زندگی سے پردہ اٹھا یا اور دنیا کو ان کی مالی مشکلات سے آگاہ کیا جس کے بعد اندرون  ملک و بیرون ملک موجود اس قوم کے سپوتوں نے دل کھول کران کی مدد کی جبکہ بیت المال کے علاوہ حمزہ شہبازشریف نے بھی ان کی 10 لاکھ روپے امداد کی۔

سب سے پہلے روزنامہ پاکستان کی طرف سے کیے گئے  بل بتوڑی اور اس کے چند دن بعد منا لاہوری کا انٹرویو نشر کرنے کے بعد ایک صاحب حیثیت شخص نے نصرت آراءاور منالاہور کو پانچ پانچ مرلے کے گھر اور نقدی دینے کا اعلان کیا تھا اوراب گھر مل گئے ہیں جبکہ مالی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے ان کی مشکلات بہت حد تک کم ہوگئی ہیں۔ پی ٹی وی کی مقبول ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“ کے کردار بل بتوڑی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نصرت آراءکافی عرصے سے مالی مشکلات اور بیماری کا شکار تھیں۔ 

مزید :

تفریح -