چین عالمی صحت میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے:بل گیٹس

چین عالمی صحت میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے:بل گیٹس
چین عالمی صحت میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے:بل گیٹس

  

بیجنگ(آئی این پی)بل وملینڈ گیٹس فاؤنڈیشن کے معاون چیئرمین بل گیٹس نے کہا ہے کہ چین کبھی ترقیاتی امداد حاصل کرتا تھا،لیکن اب وہ عالمی صحت کے لیے اہم مالیاتی اور ٹیکنالوجی مدد فراہم کرنے والا ہے۔

چینی کی سرکاری خبررساں ایجنسی شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ چین نے گزشتہ دہائیوں میں صحت کی عدم مصاوات اور غربت کے خاتمے کے لیے زبردست کام کیا ہے، ہم چاہیں گے کہ چین کی ایجادات نہ صرف جاری رہیں بلکہ تمام ملکی معاملات میں مدد گار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی سود مند ہوں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے چینکو گزشتہ دہائی میں ملکی صحت وترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں فاؤنڈیشن کے ساتھ کامیاب پارٹنر پایا ہے۔2009میں گیٹس فاؤنڈیشن نے تپدک پر قابو پانے کے ایسے جدید ماڈیولز کی تیاری جن سے ٹی بی کے مرض کے شکار عوام کی تعداد میں مزید کمی کے لیے چین کی مدد کرسکے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس