ٹیرراسٹ واچ لسٹ میں میں نام آنے پر پاکستان کو نقصان ہو گا: رانا افضل

ٹیرراسٹ واچ لسٹ میں میں نام آنے پر پاکستان کو نقصان ہو گا: رانا افضل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انیٹی منی لانڈرنگ گروپ کی ٹیرراسٹ واچ لسٹ میں امریکی تحریک کے دفاع کیلئے جواب تیار کر لیا۔

نجی چینل ”دنیانیوز“سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کا کہنا تھا کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے لئے دنیا سے تعاون کر رہے ہیں، امریکہ نے پاکستان کیخلاف تحریک جمع کروائی ہے، جرمنی، فرانس اور برطانیہ بھی امریکہ کی حمایت کر رہے ہیں لیکن پاکستان اپنے مو¿قف کا بھرپور دفاع کرے گا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس دہشتگردی کے خلاف قربانیوں سے آگاہ ہے، لسٹ میں نام آنے پر پاکستان کو بہت نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے بین الاقوامی قوانین پر عمل پیرا ہیں، ترقی یافتہ ممالک نے مشورہ دیا تو قانون سازی کریں گے۔ وزیر مملکت کہتے ہیںکہ پاکستان میں دہشتگردی میں کمی ہو رہی ہے، پاکستان تحریک کی مخالفت کے لئے بھرپور دفاع کرے گا۔ رانا افضل کہتے ہیں کہ پوری دنیا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا، پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کی تجویز سیاسی نوعیت کی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...