قومی کرکٹر صہیب مقصود شادی کے بندھن میں بند ھ گئے ،دلہن کیسی دکھتی ہے ؟تصاویر بھی سامنے آ گئیں

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹر صہیب مقصودماہر نفسیات’ حرا کومل‘ کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نکاح کی تقریب مقامی ہوٹل میں ادا کی گئی، نکاح محمد رمضان ضیاءالباروی نے پڑھایا، نکاح نامہ میں صہیب کی طرف سے حق مہر 50 ہزار درج کیا گیا۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیب اور حرا کومل نے کہا کہ ہماری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی ہے۔ حرا نے کہا کہ صہیب کی وجہ سے اب کرکٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔اس موقع پر صہیب مقصود نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون تھا لیکن محبت پر صرف بیوی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی خوشی اور پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی خوشی برابر ہے۔صہیب مقصود کے والدین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارا بیٹا سمجھدار اور فرمانبردار ہے، بیوی کو خوش رکھے گا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...