وہ وقت دور نہیں جب فاٹاخیبرپختونخوا کا حصہ ہوگا: آصف زرداری

وہ وقت دور نہیں جب فاٹاخیبرپختونخوا کا حصہ ہوگا: آصف زرداری
وہ وقت دور نہیں جب فاٹاخیبرپختونخوا کا حصہ ہوگا: آصف زرداری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا  ہماری پارٹی کا مشن ہے، اور وہ وقت دور نہیں کہ جب فاٹا صوبے کا حصہ ہوگا اور اسے خطے میں مکمل نمائندگی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے 18 ملک عمائدین کے ایک وفد نے ملاقات کی جہنوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ،ملاقات کے دروان آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ ملکی سرحدوں کے نگہبان تھے، فاٹا والوں نے دہشت گردوں کے زخم کھائے اور مزاحمت کی، انہیں اس وقت روزگار اور جدید ہسپتال کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے ثمرات فاٹا کے عوام کو بھی ملیں یہ ان کا حق ہے، وزیرستان میں وانا سب سے خوبصورت علاقہ ہے، سازش کے تحت یہاں آگ بھڑکائی گئی اور امن تباہ کیا گیا۔آصف زرداری نے کہا کہ فاٹا کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائی جائے، فاٹا کے عوام کی خواہش ہے کہ ان کے علاقے کو خیبرپختونخواہ میں ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی سطح پر اٹھنے والی آواز کا ساتھ دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام ترقی چاہتے ہیں، انہیں جدید ہسپتال اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہیے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی