نیدر لینڈمیں نیا قانون پاس،ہر بالغ شہری پر اعضاء عطیہ کرنا لازمی قرار

نیدر لینڈمیں نیا قانون پاس،ہر بالغ شہری پر اعضاء عطیہ کرنا لازمی قرار
نیدر لینڈمیں نیا قانون پاس،ہر بالغ شہری پر اعضاء عطیہ کرنا لازمی قرار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایمسٹرڈیم (آن لائن )نیدرلینڈز کی سینیٹ میں ایک نیا مگر متنازعہ قانون پاس کیا گیا ہے جس کے تحت ہر بالغ شہری پر اعضاء عطیہ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نید رلینڈ کی سینیٹ میں اراکین سینیٹ کی جانب سے ایک قانونی پیش کیا گیا جس کے مطابق 18اور اس سے زائد سال کی عمر کے شہریوں کا نام ڈونر کے طور رجسٹر کیا جارہا ہے۔نئے قانون کے تحت ہر ڈچ بالغ شہری کو 2خطوط موصول ہو نگے جن میں سے ایک خط میں ان سے پو چھا جائے گا کہ آیا وہ مرنے کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنا چاہتے ہیں؟۔خط کا جواب انہیں’ہاں‘ یا ’نہیں‘میں دینا لازمی ہو گا۔ ایسے افراد جو اس خط کا جواب نہیں دیں گے جبکہ 6ہفتے بعد ان کیلئے دوسرا خط بھیجا جائے گا،جو دوسرے خط کا جواب بھی نہیں دیں گے ان کو بطور ڈونر تصور کیا جائے گا بعد میں انہیں تبدیلی کا اختیار بھی دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایک بیان میں ’ڈچ کڈنی فاؤنڈیشن‘ کے سربراہ نے نئے قا نون کہا کہ اس اقدام کے ذریعے سیکڑوں مریض اپنی زندگی میں واپس لوٹ سکتے ہیں۔واضح رہے یہ قانون اسپین، بیلجیم اور فرانس میں پہلے سے موجود ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی