پشاور زلمی نے رنگارنگ تقریب میں نئی کٹ لانچ کردی

پشاور زلمی نے رنگارنگ تقریب میں نئی کٹ لانچ کردی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ چیمپیمز پشاور زلمی نے لاہور میں ہونیوالی رنگارنگ تقریب میں اپنی نئی کٹ لانچ کردی۔تقریب میں پشاور زلمی کے چیئرمین پشاور جاوید آفریدی , صدر ظہیر عباس , پی سی بی چیرمین نجم سیٹھی , سابق چیرمین پی سی بی شہریار خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔پشاور زلمی کے ایمبیسڈر مائرہ خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے ریمپ واک کرکے کٹ کی رونمائی کی۔ جس کے بعد معروف راک بینڈ کال نے پشاور زلمی کاآفیشل گانا ہم زلمی پیش کیا تو شرکا داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے ایونٹ میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہوئی. پشاور زلمی اور جاوید آفریدی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کرداد ادا کیا۔ لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میں زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کرداد ادا کیا۔نجم سیٹھی نے جاوید آفریدی کو سب سے متحرک فرنچائز اونر بھی قرار دیا۔ جاوید آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل پاکستانیوں کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ وہ پی سی بی , شہریار خان , نجم سیٹھی اور تمام فرنچائز اونرز کے ساتھ پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -