ڈومیسٹک پچز پر بلے بازوں کی صلاحیتیں پرکھنا مشکل ہے : انضمام الحق

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں وکٹوں کے معیار پر سوالات اٹھا دئیے۔چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ کسی ایک شہر کی سازگار پچز پر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ نہیں ہونے چاہییں، ڈومسٹک پچز پر بیٹسمینوں کی صلاحیتوں کو پرکھنا مشکل ہے،ریجنل ون ڈے کپ میں وکٹ ہر نا باونس تھا اور نہ سوئنگ ، ایسی پچز پر بیٹسمینوں کی کوالٹی اور اسکلز کو نکھارا نہیں جاسکتا ،ایک وینیو پر ہونے والے میچوں کی کارکردگی پر کسی کو جانچنا مشکل ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کا راولپنڈی میں کھیلے جانے والے حالیہ ٹورنامنٹ میں بیٹسمینوں کی دھواں دار کارکردگی پر کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچ ایک شہر کی بیٹنگ پچز پر نہیں ہونے چاہیءں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے حالیہ دورے میں پوری ون ڈے سیریز میں ہماری بیٹنگ لائن مشکلات میں گھری رہی جبکہباؤلر پورے ٹورنامنٹ میں مار کھاتے رہے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے والوں کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں تاہم ڈومیسٹک پچز پر بیٹسمینوں کی صلاحیتوں کو پرکھنا مشکل ہے۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان پچوں پر جہاں گھٹنے سے اوپر گیند نہیں آتی اور پورے ٹورنامنٹ میں گیند سوئنگ ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دی، ایسی پچز پر بیٹسمینوں کی کوالٹی اور اسکلز کو نکھارا نہیں جاسکتا اور ایک وینیو پر ہونے والے میچوں کی کارکردگی پر کسی کو جانچنا مشکل ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ جب یہی بیٹسمین آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں کھیلتے ہیں تو انہیں باونسی پچز پر بیٹنگ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور سوئنگ کے سامنے بھی بیٹسمین مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ اعداد و شمار پر ٹیمیں منتخب کرنا مشکل کام ہے، اگر آپ فرسٹ کلاس کرکٹ کے ریکارڈ دیکھیں تو آپ حیران ہوجائیں لیکن ان ریکارڈز پر کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے تو ہمیں جواب دینا مشکل ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں بیٹسمینوں نے رنز کے ڈھیر لگائے اور بیٹنگ کے لئے سازگار پچز پر بڑے بڑے اسکور کرکے سلیکشن کمیٹی کے مسائل میں اضافہ کردیا۔

لیڈ

ڈومیسٹک پچز پر بلے بازوں کی صلاحیتیں پرکھنا مشکل ہے(انضمام الحق)

سازگار پچزپر قومی ٹورنامنٹ نہیں ہونے چاہئیں،ریجنل ون ڈے کپ میں وکٹ پرباؤنس تھا نہ سوئنگ ، ایسی پچز پرگیند بھی گھٹنے سے اوپرنہیں آتی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریجنل ون ڈے کپ میں بیٹسمینوں نے رنز کے ڈھیر لگا کر سلیکشن کمیٹی کے مسائل میں اضافہ کردیا،انضمام الحق

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں وکٹوں کے معیار پر سوالات اٹھا دئیے۔چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ کسی ایک شہر کی سازگار پچز پر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ نہیں ہونے چاہییں، ڈومسٹک پچز پر بیٹسمینوں کی صلاحیتوں کو پرکھنا مشکل ہے،ریجنل ون ڈے کپ میں وکٹ ہر نا باونس تھا اور نہ سوئنگ ، ایسی پچز پر بیٹسمینوں کی کوالٹی اور اسکلز کو نکھارا نہیں جاسکتا ،ایک وینیو پر ہونے والے میچوں کی کارکردگی پر کسی کو جانچنا مشکل ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کا راولپنڈی میں کھیلے جانے والے حالیہ ٹورنامنٹ میں بیٹسمینوں کی دھواں دار کارکردگی پر کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچ ایک شہر کی بیٹنگ پچز پر نہیں ہونے چاہیءں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے حالیہ دورے میں پوری ون ڈے سیریز میں ہماری بیٹنگ لائن مشکلات میں گھری رہی جبکہباؤلر پورے ٹورنامنٹ میں مار کھاتے رہے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے والوں کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں تاہم ڈومیسٹک پچز پر بیٹسمینوں کی صلاحیتوں کو پرکھنا مشکل ہے۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان پچوں پر جہاں گھٹنے سے اوپر گیند نہیں آتی اور پورے ٹورنامنٹ میں گیند سوئنگ ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دی، ایسی پچز پر بیٹسمینوں کی کوالٹی اور اسکلز کو نکھارا نہیں جاسکتا اور ایک وینیو پر ہونے والے میچوں کی کارکردگی پر کسی کو جانچنا مشکل ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ جب یہی بیٹسمین آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں کھیلتے ہیں تو انہیں باونسی پچز پر بیٹنگ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور سوئنگ کے سامنے بھی بیٹسمین مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ اعداد و شمار پر ٹیمیں منتخب کرنا مشکل کام ہے، اگر آپ فرسٹ کلاس کرکٹ کے ریکارڈ دیکھیں تو آپ حیران ہوجائیں لیکن ان ریکارڈز پر کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے تو ہمیں جواب دینا مشکل ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں بیٹسمینوں نے رنز کے ڈھیر لگائے اور بیٹنگ کے لئے سازگار پچز پر بڑے بڑے اسکور کرکے سلیکشن کمیٹی کے مسائل میں اضافہ کردیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -