بھارت،بھٹہ مالک کے قبضے سے89یرغمال دلت خاندانوں کی رہائی

بھارت،بھٹہ مالک کے قبضے سے89یرغمال دلت خاندانوں کی رہائی
بھارت،بھٹہ مالک کے قبضے سے89یرغمال دلت خاندانوں کی رہائی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مظفرنگر(این این آئی)بھارت میں حکومتی کمیٹی نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر بھٹہ مالک کے قبضے سے89یرغمال دلت خاندانوں کو رہا کروادیا جبکہ بھٹہ مالک فرارہونے میں کامیاب رہا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش کے ضلع میرٹھ اور مظفر نگر کے 89 دلت خاندانوں کوپنجاب کے شہید بھگت سنگھ نگر ضلع میں اینٹ بھٹے پر کام کرانے کے بہانے لے جایا گیا جہاں انہیں یرغمال بنا لیا گیا ۔بھٹہ مالک کے مسلح کارندے رات بھر پہرا دیا کرتے تھے کہ ان میں سے کوئی بھاگ نہ سکے، مزدوروں کا یہ معاملہ نیشنل کمیٹی فار اریڈکشن آف بونڈیڈ لیبر کے پاس پہنچنے کے بعدپنجاب انتظامیہ کی مدد سے ان مزدوروں کو آزاد کرایا گیا۔

اس موقع پر ایک مزدورپنو نے کہاکہ انہیںیہاں پر ایک مقامی شہری نے بھٹے کے مالک کے ہاتھ فروخت کیا،بھٹہ مالک کے ہاں ہم سب کی کل رقم 40لاکھ روپے بنتی ہے مگر وہ فرارہوگیا ہے ،ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں ہماری رقم واپس دلوائیں۔ ادھر پولیس نے بتایاکہ بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اورچھاپے مارکارروائیاں بھی جاری ہیں جلد اسے گرفتارکرلیاجائیگا۔ 

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی