ون ڈے رینکنگ میں بھارت نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

ون ڈے رینکنگ میں بھارت نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

  

دبئی(نیٹ نیوز) جنوبی افریقا کو ایک روزہ سیریز میں شکست دینے کے بعد بھارت نے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔بھارت نے 6 میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز میں 1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور پہلی پوزیشن بھی سنبھال لی۔آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا سیریز کی شکست کے بعد دوسری پوزیشن پر چلا گیاجب کہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے کر ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم رینکنگ میں گیارہویں پوزیشن پر چلی گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -