پی ایس ایل فائنل ، سٹیڈیم کے قریب واٹر ٹینکر اور سیوریج مشینیں کھڑی رہیں گی

پی ایس ایل فائنل ، سٹیڈیم کے قریب واٹر ٹینکر اور سیوریج مشینیں کھڑی رہیں گی

  

کراچی(آئی این پی) کراچی واٹر بورڈ نے بھی پی ایس ایل تھری کے فائنل کے موقع پر اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا ۔برساتی پانی کی نکاسی کیلئے ڈالی جانے والی لائن میں رسا کا خاتمہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، میچ کے دوران کیمپ لگایا جائے گا۔ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز، سیور کلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی، واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہاشم رضازیدی نے ادارے کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پرنیشنل سٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیے جائیں، دنیائے کرکٹ کی نظریں حکومت سندھ خصوصا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی بھرپور توجہ اور ذاتی دلچسپی سے کراچی میں 25 مارچ کوکھیلے جانیوالے پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر مرکوز ہیں۔اس موقع پر واٹر بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کرے گا ، واٹربورڈ کے اعلی حکام بھی واٹربورڈ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں موجود ہونگے۔واٹربورڈ حکام میچ کے منتظمین اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں، یہ ہدایات ایم ڈی واٹربورڈ نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔ جنرل منیجر نے بتایا کہ سٹیڈیم میں فراہمی آب کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، جبکہ برساتی پانی کی نکاسی کیلئے ڈالی جانیوالی لائن میں رسا کا خاتمہ ضروری ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -