پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کو یقینی بنانے کیلئے سی پیک سے منسلک چینی کمپنیاں نیوٹیک سے مستقل رابطے میں رہیں گی:چینی سفیر کی ذوالفقار چیمہ کو یقین دہانی

پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کو یقینی بنانے کیلئے سی پیک سے منسلک ...
پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کو یقینی بنانے کیلئے سی پیک سے منسلک چینی کمپنیاں نیوٹیک سے مستقل رابطے میں رہیں گی:چینی سفیر کی ذوالفقار چیمہ کو یقین دہانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(پ ر)چین کے سفیر ژاﺅ زنگ نے آج نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے اور فنی تعلیم و تربیت کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک نے چین کے سفیر کو حالیہ لی جانے والی اصلاحات و سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ (CPEC) سی پیک پاکستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور ملکی خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی لازوال یادگار رہیگا جس سے پورے ریجن کے افراد مستفید ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ہم سی پیک کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کنسٹرکشن اور ہاسپٹلیٹی کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ پر اور ہر انڈسٹریل زون میں عالمی معیار کے فنی و تکنیکی ادارے قائم کئے جائیں تاکہ وہ ان منصوبوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہنر مندافرادی قوت فراہم کرسکیں۔

چین کے سفیر نے TVETسیکٹر کو فعال بنانے کیلئے نیوٹیک کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ سی پیک سے منسلک چینی کمپنیوں سے کہا جائیگا کہ وہ نیوٹیک سے باقاعدہ رابطہ رکھیں اور پاکستانی ہنر مند نوجوانوں کی سی پیک منصوبوں میں کھپت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ چین اسلام آباد میں عالمی معیار کے ٹیکنیکل ادارہ قائم کرنے میں بھی بھرپور مدد کرے گا جہاں سے ہزاروں ہنر مند افراد تربیت حاصل کرسکیں گے تاکہ وہ مقامی و عالمی مارکیٹ کی ضروریات پوری کی کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی بی کو عالمی معیار کا ادارہ بنانے میں چین مدد کریگا۔ انہوں نے پاکستان کے ہنر مندوں کیلئے خصوصی ٹریننگ پر وگرام شروع کرنے کابھی عندیہ دیا جس سے سالانہ سینکڑوں نوجوان مستفید ہوں گے اور چین کے اعلیٰ تربیتی اداروں میں جدید آلات و مشینری کا استعمال سیکھیں گے۔ ذوالفقار احمد چیمہ نے چین کے تعاون پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور