پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر ...
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سلسلے میں لاہور میں کھیلے جانے والے دو پلے آف میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پلے آ ف میچزکے ٹکٹ شائقین آج سے نجی کوریئرکمپنی کی برانچزاورآن لائن خرید سکیں گے ،جس میں سب سے سستا ٹکٹ 1000روپے جبکہ وی آئی پی انکلوژ رکے ٹکٹ کی قیمت6ہزارروپے مقرر کی گئی ہے ۔
اس سے قبل وی آئی پی ٹکٹ ا نکلوژ ر 8ہزارروپے کاتھا ۔
لاہورمیں پلے آف میچز20اور21مارچ کوکھیلے جائیں گے جبکہ اس لیگ کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔