قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ کپ مزید 4میچوں کا فیصلے ہوگیا

قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ کپ مزید 4میچوں کا فیصلے ہوگیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹی قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئین شپ کے دوسرے مرحلے میں ایونٹ کے دوسرے دن پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ پر مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ سیالکوٹ اور ابیٹ آباد کے درمیان میچ ٹائی ہوگیا۔ دوسرے میچ میں لاہور کی ٹیم نے بڑے ہدف 160رنز سے آزاد کشمیر کو شکست دی۔ تیسرے میچ میں پنڈی ڈس ایبلڈ ٹیم کوپشاور نے 7وکٹوں سے جبکہ چوتھے میچ میں اسلام آباد نے مد مقابل فاٹا کو 10وکٹوں کی حزیمت سے دو چار کردیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -