ظہیر عباس کی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید کے سسر کے انتقال پراظہار تعزیت

ظہیر عباس کی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید کے سسر کے انتقال پراظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر )ہیڈ آف کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان سے ان کے سُسر حاجی بشیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے، پنجاب سٹیڈیم میں جاوید رشید چوہان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔
، سیکرٹری سپورٹس محمد عامر جان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حاجی بشیر نیک سیرت انسان تھے، اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے اور مرحوم کے لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے ، اس موقعہ پر مرحوم حاجی بشیر کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔