سرمائی اولمپکس ، سٹینانیلسن نے پہلااولمپک ٹائٹل حاصل کرلیا

سرمائی اولمپکس ، سٹینانیلسن نے پہلااولمپک ٹائٹل حاصل کرلیا

  

پیانگ چنگ (نیٹ نیوز)سویڈن کی سٹینانیلسن نے پیانگ چنگ سرمائی مقابلوں میں خواتین کے سپرنٹ کلاسک کراس کنٹری ریس مقابلہ جیت کراپناپہلااولمپک ٹائٹل اپنے نام کرلیاہے ۔نلسن جو2014 ء میں سوچی سے کراس کنٹری کانسی کاتمغہ جیت چکی ہیں ،نے تین منٹ 3.84سیکنڈزمیں اختتام کیااوروہ ناروارڈکی میکن فالاسے 3.03سیکنڈزکے فرق سے آگے رہیں۔روس کی میوٹرل اولمپک اتھلیٹس کیلئے کانسی کاتمغہ یولیابیلوروکووانے حاصل کیا،روس کوڈوپنگ سکینڈل کی وجہ سے اولمپک سے معطل کیاگیا۔مردوں کے ایونٹ میں ناروے کے جوہانس کلی بومیں اپناپہلاڈیبیوگولڈمیڈل جیتا،انہوں نے تین منٹ 05.75سیکنڈزکے ساتھ اٹلی کے فیڈریکوپیلگرینوسے 1.34سیکنڈزسے کامیابی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -