چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز

چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز

  

کراچی(سپورٹس ڈیسک) 37ویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز ایئر مین گالف کورس اینڈ ریکریشنل پارک پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں ہوا۔پانچ روز تک کھیلے جا نے والی اس چیمپیئن شپ میں مایہ ناز گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح ائیر کموڈور ابراھیم اسد، بیس کمانڈر پی اے ایف بیس کورنگی کریک نے کیا ۔

8 ملین روپے کی انعامی رقم کی حامل اس چیمپیئن شپ میں 76پروفیشنلز سمیت ملک بھر کے 350مایہ ناز گالفرز حصہ لے رہے ہیں ۔اس کے علاوہ گالفر ز دو چمچماتی کاروں کے لئے بھی مقا بلہ کر یں گے۔ پاکستان کے شہرہ آفاق گالفرمحمدمنیر اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -