مگوروزا، کیرولین اور سوتیلانا قطر اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

مگوروزا، کیرولین اور سوتیلانا قطر اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

  

دوحہ ،بیونس آئرس (نیٹ نیوز) گربین مگوروزا، کیرولین گارشیا اور ایلینا سوتیلانا قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ دوسرے راؤنڈ میں اسپینش کھلاڑی گربین مگوروزا نے چینی کھلاڑی ڈان ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، فرانس کی کیرولین گارشیا نے سیبلکووا کو سخت مقابلے کے بعدشکست دی، یوکرین کی ایلینا سوتیلانا نے وونڈرو سووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔دوسری جانب فرننڈو ورڈسکو، لیونارڈو میئر، بدینی، جائلز مونفلس اور گارسیا لوپز بیونس آئرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔

ارجنٹائن میں جاری مینز سنگلز لاسٹ 32 راؤنڈ میچز میں اسپینش کھلاڑی ورڈسکو نے حریف برازیلین کھلاڑی مونٹیرو کو ، ارجنٹائنی کھلاڑی لیونارڈو میئر نے برازیل کے سلوا کو، سلوانیا کے الجاز بدینی بھی ویسلے کو شکست دی، اسپینش کھلاڑی گارسیا لوپز نے برلاک کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ فتح کے ساتھ ہی لوپز نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فرانس کے جائلز مونفلس نے کیوواس کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -