دو ملائیشین بیڈمنٹن کھلاڑیوں سے مبینہ میچ فکسنگ پر تفتیش شروع

دو ملائیشین بیڈمنٹن کھلاڑیوں سے مبینہ میچ فکسنگ پر تفتیش شروع

  

کوالالمپور( نیٹ نیوز)کھیلوں کی گورننگ باڈی نے مبینہ میچ فکسنگ پر دو ملائیشین بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اور اگر مجرم پائے گئے توان پر تاحیات پابندی لگائی جاسکتی ہے۔یہ بات کھیلوں کے ایک عہدیدار نے بتائی ہے ۔ملائیشین بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر نورزا ذکریا نے کہا ہے کہ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیوایف )اس جوڑے کی مبینہ فکسنگ پرتفتیش کررہی ہے جو دو سال پہلے ہوئی۔انہوں نے شناخت بتانے سے انکارکیا تاہم ملائیشیاء کے دی سٹار نامی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ ایک سرکردہ جونےئر کھلاڑی ہے اور دوسرے نے تھامس کپ میں حصہ لیا تھا جوایک اہم ٹیم ایونٹ تھا۔

نورزا نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایاکہ"ہم اس قسم کے گھمبیررویے کو بالکل برداشت نہیں کریں گے۔اس سے بیڈمنٹن کی شہرت داغدار ہوجائے گی۔"بی ڈبلیو ایف نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -