یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن انتظامیہ نیا بورڈ تشکیل دینے میں ناکام ہوگئی

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن انتظامیہ نیا بورڈ تشکیل دینے میں ناکام ہوگئی

  

لاہور(کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹور کا رپوریشن انتظامیہ نیا بورڈ تشکیل دینے میں ناکام ہوگئی،مقررہ وقت گزر نے کے باوجود بورڈ کے نئے ممبران کا چناؤ نہ ہو سکا، جس سے ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاخوروش کی قلت میں اضا فہ ہونے لگا۔میڈیا کے مطابق یو ٹیلٹی سٹورزکے انتظامات بہتر بنانے کیلئے 2014میں اس کابورڈ بنایا گیا جس میں 15سے زائد ممبر شامل تھے ،بعد ازاں یہ بورڈ ختم کرکے نیا بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں 60فیصد سرکا ری جبکہ 40فیصد پرا ئیوٹ ممبر شامل کئے جانا تھے ، لیکن مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود نیابورڈ نہیں بن سکا۔بورڈ کی بروقت تشکیل نہ ہونے سے یوٹیلٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے ضرورت جن میں دالیں ،چاول ،گھی ،آٹا وغیرہ شامل ہیں ،کئی مہینوں سے غائب ہیں ، جس کے باعث شہریوں نے یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔

مزید :

کامرس -