رنگ روڈ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے، صدر راولپنڈی چیمبر

رنگ روڈ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے، صدر راولپنڈی چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روالپنڈی( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان نے کمشنر آفس کا دورہ کیا اور کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری سے ملاقات کی ۔گروپ لیڈر سہیل الطاف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں روات انڈسٹریل اسٹیٹ، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ، شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹریفک کے مسائل اور راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے جاری منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیا ل کیا گیاصدر چیمبر زاہد لطیف خان نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبہ کافی عرصے سے التوا کا شکار ہے اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے اور نئے ایئرپورٹ کو رنگ روڈ سے منسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو آسانی ہو اور ٹریفک کے بہاو میں کمی آئے اس کے علاوہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا انہوں نے کمشنر کو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگرامو ں کے بارے میں ایک بریفنگ بھی دی کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ کاروباری طبقہ کی بہتری کے لئے ہر ممکنہ قدم اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی راولپنڈی چیمبر کے صدر اور گروپ لیڈرکے ہمراہ شہر کا دورہ کریں گے شہر میں مزید نئے پارکنگ پلازہ کے حوالے سے راولپنڈی چیمبر کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان خطوط پر کا م کر رہی ہے تاجربرادری کے ساتھ مل کر نئے مجوزہ پارکنگ پلازہ کی جگہ کا تعین کیا جائے گا۔ روات انڈسٹریل اسٹیٹ کو درپیش مسائل، رابطہ سڑک، سیوریج، بجلی گیس کنکشن جیسے مسائل ترجیح بنیاد پر حل کیئے جائیں گے انہوں نے صدر آر۔ سی۔ سی۔ آئی کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تما م منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -