دوران ملازمت وفات پانے والے لیسکو ملاز مین کے بچوں میں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

دوران ملازمت وفات پانے والے لیسکو ملاز مین کے بچوں میں تقرر نامے تقسیم کرنے ...

  

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ہیڈ آفس میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں/بیواؤں میں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔لیسکوکے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامئیے کے مطابق ہیڈ آفس میں دوران ڈیوٹی وفات پانے والے لیسکو ملازمین کے بچوں/بیواؤں میں مختلف کیڈرز کی بھرتی کیلئے کے تقررناموں کی تقسیم کی ایک تقریب میں مجموعی طور پر 11ملازمین کے ورثاء جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، میں ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کئے۔ ملازمین کے بچوں میں ایل ڈی سی ، کمرشل اسسٹنٹ، اسسٹنٹ لائن مین، سب اسٹیشن اٹینڈنٹ، میٹر ریڈر، ایس ایس او II، سٹور ہیلپراور نائب قاصد کیڈر کے تقرر نامے تقسیم کئے گئے۔ ایچ آر ڈی لیسکو عاضیہ شعیب نے اس موقع پر اپنے خطا ب میں بھرتی ہونے پر تمام افراد کو مبارک باد دی ا ور کہا کہ آپ کے والدین لیسکو کا سرمایہ تھے جن کی خدمات کے صلے میں آپ لوگوں کوکمپنی میں بھرتی کیا گیا ہے مجھے امید ہے کہ آپ اپنے والدین اور کمپنی کا نام بھر پورروشن کریں گے۔ اس موقع پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان نے تمام بھرتی ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا یہ لیسکو کی ایک اچھی روایت ہے اور باقاعدگی کے ساتھ اس تقریب کا کامیابی سے انعقاد کرنے پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ مبارکباد کا مستحق ہے۔

مزید :

کامرس -