موسم گرما کی سبز یاں 20 سے35 ڈگری درجہ حرارت میں بہترین نشوونما پاتی ہیں،زرعی ماہرین

موسم گرما کی سبز یاں 20 سے35 ڈگری درجہ حرارت میں بہترین نشوونما پاتی ہیں،زرعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ )کاشتکار موسم گرماکی سبزیوں کریلے ، گھیاکدو، چپن کدو، کالی توری ، بھنڈی توری ،بینگن ، ٹماٹر ، سبز مرچ ، شملہ مرچ، تر ، کھیرے وغیرہ کی فروری و مارچ میں کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی ذرخیز میرازمینوں کا انتخاب کریں تاکہ انہیں اچھی فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ماہرین زراعت نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ موسم گرما کی سبزیوں کی 20 سے35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے دوران بہترین نشو ونما ہوتی ہے تاہم اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت سبزیوں کی فصل کو متاثر کرسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سبزیوں کی کاشت سے چند روز قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد بکھیر کر زمین میں ملا دیں تاکہ و زمین کا حصہ بن جائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار 80 فیصد اگاؤ کی شرح کاحامل کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والا بیج استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -