کچن گارڈننگ سے تازہ اور زہر سے پاک سبزیوں کاحصول ممکن ہے،زرعی ماہرین

کچن گارڈننگ سے تازہ اور زہر سے پاک سبزیوں کاحصول ممکن ہے،زرعی ماہرین

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ ) کچن گارڈننگ کے فروغ سے تازہ اور زہروں سے پاک آرگینک سبزیوں کاحصول یقینی بنایاجاسکتاہے جبکہ شہری گھر میں زمین موجود نہ ہونے پر مختلف طرح کے کنٹینرز میں بھی گھریلو سبزیاں کاشت کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں مختلف سائز کے مٹی کے۲ بنے ہوئے گملے، پلاسٹک کے ٹب، ٹوکریاں، لکڑی کے کریٹ، شاپر بیگ، کھاد والے تھیلے، پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم، پُرانے ٹائر وغیرہ بھی گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ اگرگھریلو سطح پر کم سے کم جگہ کو استعمال میں لانا ہو تو اس میں بہترین چیزلونگ وال جو کہ سیمنٹ سے بنی ہوئی ہوتی ہے۔

اور اس میں دونوں طرف سبزیاں لگائی جاتی ہیں اور لوہے یا لکڑی کے اسٹینڈ پر کئی گملے رکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گھریلو سطح پر سبزی کاشت کرنے کیلئے عموماً ایک سے پانچ مرلہ جگہ درکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بینگن، ٹماٹر، پیاز، بند گوبھی، پھول گوبھی، بروکلی، گلی سڑی کھاد، کمپوسٹ، پریس مڈ، بھل کا حصول بھی ایک ماہ پہلے کر لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ موسم گرما کی بیلوں والی سبزیات کو بانسوں اور سیبوں/نیٹ کی مدد سے اُوپر چڑھایا جائے یا بانسوں کی مدد سے چڑھایا جائے تا کہ ہوا کا گزر ہو تاہم اسے بالکل دیوار کے ساتھ نہ چڑھایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ جب سبزیاں اُگ آئیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ان میں نمی سوکھنے نہ پائے اور نہ ہی بہت زیادہ پانی دیا جائے کیونکہ اس سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہری کنٹینرزمیں اُگائی گئی سبزیوں کو ایسی جگہ رکھیں جہاں کم از کم 6 سے8گھنٹے دھوپ لگے اور یہ دیوار سے کم ازکم ایک فٹ ہٹ کر ہو ۔

مزید :

کامرس -