پنجاب ہیومن ڈویلپمنٹ فورم : دوسرے روز لوگوں کی بھرپور شرکت

پنجاب ہیومن ڈویلپمنٹ فورم : دوسرے روز لوگوں کی بھرپور شرکت

  

لاہور ( کامرس رپورٹر)صحت مند اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے ،وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر سائرہ افضل تارڑ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب نے ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن سنٹراور اربن یونٹ کے اشتراک سے لاہور میں دو روزہ پنجاب ہیومن ڈویلپمنٹ کامیاب انعقاد کیا۔ پنجاب ہیومن ڈویلپمنٹ میں ماہرینِ صحت، ماہرینِ معاشیات،وائس چانسلرز، ڈاکٹرز، پروفیسرز،ریسرچرز، گورنمنٹ آفیسرزکے ساتھ ساتھ صوبائی ووفاقی زراء نے بھی شرکت کی۔فورم کا مقصد ملک میں بہترین ہیلتھ اور ایجوکیشن سروسز کی فراہمی سے ایک مستحکم،صحتمنداور تعلیم یافتہ پاکستان کی تعمیر ہے۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے ملک ندیم کامران منسٹر پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، محمد جہانزیب خان چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ،افتخار علی ساہو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر شبانہ حیدرممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور سینئیر آفیسرز نے شرکت کی۔وزیرِ تعلیم رانامشہود احمد خاں نے حکومتِ پنجاب کی علمی و ادبی کا وشوں پہ روشنی ڈالی اور تعلیم کو ہر بچے کا بنیاد حق قرار دیا۔پینلسٹس میں ڈاکٹر حسن عامر شاہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور ، ڈاکٹر بیلا رضا جمیل سی ای او ادارہ تعلیم و آگہی، ڈاکٹر اللہ بخش ملک سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، مشرف زیدی کیمپین ڈائریکٹر الف اعلان، ڈاکٹر زیبا ستار کنٹری ڈائریکٹر پاپولیسشن کونسل پاکستان،پروفیسر گیون جونزپروفیسر آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی، ڈاکٹر فیصل باری ڈائریکٹر آئیڈیازپاکستان،ڈاکٹر آغا گل ہیڈ آف بزنس سٹریٹیجی میری سٹوپس سوسائٹی،ڈاکٹر تازین فصیح لیڈ اکانومسٹ ورلڈ بینک امریکہ اور جواد خان سی ای او پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ نے شرکت کی۔پنجاب ہیومن ڈویلپمنٹ فورم کے دوسرے روز ایجوکیشن اینڈ سکلز فار سسٹین ایبل ٹومارو اور انٹیگریٹڈڈویلپمنٹ ان ٹو پاپولیشن پلاننگ پہ ٹیکنیکل سیشنز منعقد ہوئے جس میں شرکا ء نے بڑی دلچسپی سے سوالات کئے۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گو لز کے حصول پہ بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے انٹر نیشنل بیسٹ پریکٹسز پہ بات چیت ہوئی۔

بہترین روزگار کی فراہمی کے لئے ایجوکیشن سیکٹر اور انڈسڑی کے درمیان تعلق کو بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا۔عوامی فلاح کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنز شپ کی اہمیت پہ بھی زور دیا گیا۔ عوام کو بہترین غذا فراہم کرنے کے لئے بھی مفصل گفتگو ہوئی۔ماہرین نے مردم شماری کے اعدادو شمارکا تجزیہ پیش کیا اور ملکی ترقی کے لئے فیملی پلاننگ کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔ وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر سائرہ افضل تارڑ نے صحت کے میدان میں حکومتی کاوشوں کو سراہااور بہترین ہیومن ڈویلپمنٹ فورم کے انعقاد پہ منتظمین کو مبارکباد دی۔ اختتامی کلمات میں محمد جہانزیب خان چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈنے تمام مقررین کی علمی اور تحقیقی کام پیش کرنے پر سراہا ۔فورم کے آخر میں ڈاکٹر ناصر جاوید سی ای او اربن یو نٹ نے تما م شرکااس اہم فورم میں شمولیت پہ خصوصی شکریہ ادا کیا ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے تحقیق پہ مبنی مفید فورمز کا انعقاد ملکی تعمیر وترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

مزید :

کامرس -