کوتھم پاکستان و دبئی کا 17واں کانووکیشن کا فلیٹیز ہوٹل میں انعقاد

کوتھم پاکستان و دبئی کا 17واں کانووکیشن کا فلیٹیز ہوٹل میں انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ(کوتھم) پاکستان و دبئی کا 17واں کانووکیشن 13فروری2018کو فلیٹیز ہوٹل ،لاہور میں منعقد ہوا۔ ہوسپٹالٹی، کلنری آرٹس، بیکنگ اور ٹریول اینڈ ٹورازم مینجمنٹ کے پروگراموں میں مجموعی طور پر150طلباکو کورس کی تکمیل کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ 60طلبا کو غیر معمولی تعلیمی کارکردگی پر میڈلز اور تعریفی اسناد دی گئیں۔وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر اہم مہمانوں میں گرانٹ روبن ہیمیئرجنرل مینجر آواری ہوٹل لاہور، شاہد قادر ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل وزیر اعلیٰ آفس، نثار چوہدری ڈائریکٹر یمز گروپ،تنویر احمد صوفی چیئرمین صوفی گروپ آف انڈسٹریز،وقار الیاس خان نائب صد کارپوریٹ چیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان، یاسمین مہر النساء چیئرپرسن پی بی ٹی ای اور سمن رتنائیکے ایریا مینجرسری لنکن ایئرلائنز شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کوتھم پاکستان و دبئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد شفیق کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے نہ صرف اپنے ادارے کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل تک رسائی حاصل کی ہے بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز بھی کردیا ہے‘‘انہوں نے گریجوایٹ ہونے والے تمام طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہتر اور کامیاب مستقبل کی دعا بھی کی۔ احمد شفیق نے اس موقع پر موجود طلبا کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ یہ طلبا اپنے اپنے شعبوں میں دنیا بھر میں کسی سے کم نہیں ہیں اور وہ انہیں ہوسپٹالٹی اور ٹریول اینڈ ٹورازم انڈسٹری میں بین الاقوامی سطح پر قائدانہ کردار میں دیکھ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوسپٹالٹی اور ٹریول اینڈ ٹورازم کی دنیا کوتھم سے فارغ التحصیل طلبا کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہے جو اپنے علم، تجربے اور مہارت سے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔کوئی رکاوٹ یا پریشانی تنگ نہیں کرے گی۔ آج اچھا دن ہے۔

مزید :

کامرس -