کاشتکار اعلی نسل کھجورکے پودوں کے مفت پرگرام سے فائدہ اٹھائیں، محکمہ زراعت

کاشتکار اعلی نسل کھجورکے پودوں کے مفت پرگرام سے فائدہ اٹھائیں، محکمہ زراعت

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابقخادمِ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پانچ سا لہ ترقیاتی منصوبے کے تحت 78کروڑ روپے کی لاگت سے صوبہ پنجاب میں اعلی نسل کھجور کی مفت فراہمی جبکہ سیڈلیس کنو کے پودوں کی سبسڈائزاڈ ریٹ پر فراہمی کے پروگرام کا آغازکر دیا گیاہے۔اس پروگرام کے تحت محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے 9 اضلاع بہاولپور، ملتان، جھنگ،ڈیرہ غازیخاں،راجن پور،مظفر گڑھ،لیہ،بھکر،اور رحیم یار خان کے کاشتکاروں کو کھجور کے پودے مفت فراہم کرے گا جبکہ پنجاب کے6 اضلاع سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،منڈی بہاؤالدین،سیاہیوال،وہاڑی اور لیہ کے کاشتکاروں کومحکمہ زراعت سیڈلیس کنو کے پود ے سبسڈائزاڈ ریٹ پر فراہم کرے گا۔کھجور کی اعلی نسل عجوہ،امبر،برھی،خلاص اور مڈجول کے پودے مفت فراہم کیے جا ئیں گے۔کاشتکار اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے درخواست فارم متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت(توسیع) کے دفتر سے بلا معاوضہ حاصل کر یں یا ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کریں۔اس سکیم میں حصہ لینے والے خواہشمند کاشتکار حضرات درخواست فارم پر درج تمام ہدایات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ کھجور کے پودوں کے حصول کیلئے کاشتکار مجوزہ درخواست فارم دفتر پراجیکٹ ڈائریکٹر/ ہارٹیکلچرل ریسرچ اسٹیشن،بہاولپورمیں جبکہ سیڈلیس کنو کے پودوں کے حصول کیلئے کاشتکار مجوزہ درخواست فارم دفتر ڈائریکٹر سٹریس ریسرچ انسٹیٹورٹ سرگودھا میں20 فروری2018 تک دستی یا بذریعہ رجسٹرڈڈاک جمع کروا سکتے ہیں۔

کھجور کے پودوں کے سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے کاشتکارزرعی ہیلپ لائن یا فون نمبر062-9255432 پر رابطہ کریں جبکہ سیڈ لیس کنو کے سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے کاشتکار فون نمبر048-3701312 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کاشتکار وں کو چاہیے کہ وہ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اورایک منافع بخش کاروبار کا آغاز کریں۔

مزید :

کامرس -