ایشوریہ کی ’’فنے خان ‘‘کی جھلک جاری،13اپریل کو ریلیز ہوگی
ممبئی(آن لائن) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’فنے خان ‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ایشیوریہ رائے بچن کی فلم ’’فنے خان ‘‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی جس میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں اداکار انیل کپور اور راج کمار راؤ بھی شامل ہیں۔ ہدایتکار اتول منجریکر کی فلم ’’فنے خان ‘‘ ہالی وڈ فلم ’’ایوری باڈیز فیمس ‘‘کا ریمیک ہے۔ فلم رواں سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔سابق مس ورلڈ کو اپنی اس فلم سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی یہ فلم باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹتی ہے کہ نہیں۔