خواتین کی ترقی میں ریڈیو پاکستان کا اہم کردارہے:نزاکت شکیلہ

خواتین کی ترقی میں ریڈیو پاکستان کا اہم کردارہے:نزاکت شکیلہ
خواتین کی ترقی میں ریڈیو پاکستان کا اہم کردارہے:نزاکت شکیلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر )ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور نے لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے اشتراک سے’’پاکستان کی ریڈیو انڈسٹری خصوصاً سپورٹس براڈکاسٹ میں خواتین کیلئے مواقع ‘‘کے موضوع پر ایک فورم کا انعقاد کیاجس کی ماڈریٹر نوشین نقوی جبکہ پروڈیوسر کاشف غوری تھیفورم میں صنفی مساوات اور امن و ترقی کے فروغ میں کھیلوں کی نشریات اور ریڈیو کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔ موضوع کی مناسبت سے اپنے خطاب میں ریڈیو پاکستان لاہور کی سٹیشن ڈائریکٹرنزاکت شکیلہ، ریڈیو ایف ایم 103کی اسٹیشن منیجر حنا شفقت، لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کی سربراہ ڈاکٹر انجم ضیاء اور وائس آف جرمنی کے نمائندے تنویر شہزاد نے اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔ اپنے خطاب میں اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ کا کہنا تھاکہ ریڈیو پاکستان نے اپنی ابتدا سے ہی ہر شعبے میں صنفی توازن کو برقرار رکھا جس کی مثال صداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن،نیوز، پریزنٹیشن، انجینئرنگ ، ایڈمن ، اکاؤنٹس غرض ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ریڈیو پاکستان ہی کا خاصہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اپنے کارکنان کی بلا امتیازحوصلہ افزائی کی اور ان کی تخلیقی اور تیکنیکی صلاحیتوں کو بام عروج پر پہنچایا۔
فورم کے موقع پر ریڈیو پاکستان سے عالمگیر شہرت پانے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ صداکار راشد محمود اور سئینیر صداکارہ عذرا آفتاب نے اپنے تجربات و مشاہدات بیان کئے جبکہ ورلڈ ریڈیو ڈے کے اس سال کے تھیم کے مطابق بات کرتے ہوئے کھیلوں کے معروف کمنٹیٹر راجہ اسد علی خان اور ڈاکٹر حنا خان نے اسپورٹس براڈ کاسٹ میں خواتین کے لئے پائے جانے والے مواقع پر بات کرتے ہوئے کہ کھیلوں کی نشریات کے ذریعے صنفی مساوات اور امن و ترقی کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔مہمانوں کے اظہارِ خیال کے بعددوسرے مرحلے میں فورم کو سوالات کیلئے کھول دیا گیاجس میں شریک طلبا ء و طالبات اور دیگرحاضرین نے موضوع کی مناسبت سے مختلف سوالات کئے جن کے جوابات مقررین کی جانب سے دیے گے۔

مزید :

کلچر -