فلم انڈسٹری کی تباہی میں جاہل لوگوں کا کردار ہے،سلیم شاد

فلم انڈسٹری کی تباہی میں جاہل لوگوں کا کردار ہے،سلیم شاد
 فلم انڈسٹری کی تباہی میں جاہل لوگوں کا کردار ہے،سلیم شاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار سلیم شادنے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کا معیار بہتر ہونے کی وجہ سے عوام میں ان کی پذیرائی ہے فلموں میں بھی جوش کی بجائے ہوش سے کام لیا ہوتا تو آج یہ صورتحال مختلف ہوتی۔ سلیم شادنے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ ان میں پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کا جوش کی بجائے ہوش سے منصوبہ بندی کرنا ہے اور جہاں تک فلم انڈسٹری کا تعلق ہے تو اس کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا سب سے زیادہ کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ ہی کامیابیاں ملتی ہیں۔

مزید :

کلچر -