بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتی،شیلا چوہدری

بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتی،شیلا چوہدری
 بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتی،شیلا چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) ملتان سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و پرفارمر شیلا چوہدری نے کہا ہے کہ سٹیج پر کام کرنا اچھا لگتا ہے مگر بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتی۔شیلا چوہدری نے کہا کہ میں کئی سال سے سٹیج پر ہوں اور صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کررہی ہوں اور ہمیشہ اپنی منفر د پر فارمنس کے ذریعے ہی شہر ت اور عزت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں لاہور میں پرفارم کررہی ہوں اس ڈرامہ میں میرا ڈانس آئٹم بہت پسند کیا جا رہا ہے جہاں تک فلم انڈسڑی کا تعلق ہے تو سٹوڈیوز اب دوبارہ آباد ہونے شروع ہوچکے ہیں‘جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوش آئندہے اس سے فلموں کا مستقبل کافی روشن نظر آرہاہے مجھے خوشی ہوگی میں بھی اس ترقی کا حصہ بنوں۔

مزید :

کلچر -