مستقبل میں قومی فلم انڈسٹری بہتر ہوجائیگی :ریشم

مستقبل میں قومی فلم انڈسٹری بہتر ہوجائیگی :ریشم
 مستقبل میں قومی فلم انڈسٹری بہتر ہوجائیگی :ریشم

  

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کی طرح فلم انڈسٹری بھی عروج حاصل کرے گی ، آج کراچی میں لاتعداد ڈرامہ سیریل کے ساتھ درجنوں فلمیں بھی بن رہی ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مستقبل میں پاکستان فلم انڈسٹری بہتری کی طرف گامزن ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ بالی ووڈ کی طرح ہماری فلم انڈسٹری بھی عروج تک پہنچے ۔کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت کا شکار ہوئی مگر ا ب نئے فلمسازوں کے ساتھ نئے ڈائریکٹرز ،رائٹرز اور اداکاروں کی نئی کھیپ تیار ہو چکی ہے جو مسلسل فلمیں بنانے میں مصروف عمل ہے ۔ریشم نے کہا کہ گزشتہ سال سب سے زیادہ فلموں کی ریلیز کراچی سے ہوئی اور آنے والے وقتوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

مزید :

کلچر -