صائمہ اورسید نور کی آپسی اختلافات کی خبروں کی تردید

صائمہ اورسید نور کی آپسی اختلافات کی خبروں کی تردید
صائمہ اورسید نور کی آپسی اختلافات کی خبروں کی تردید

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ صائمہ نے ‘‘پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان افواہوں کی بھرپور انداز سے تردید کی جن میں کہا گیا ہے کہ سید نور نے انہیں طلاق دے دی ہے .اس بارے میں صائمہ نے کہا کہ مجھے ان افواہوں کا بے حد افسوس ہے جن میں لوگ بلا سوچے سمجھے اس طرح کی گھٹیا باتیں کرکے کے ہماری خوشگوار زندگی میں زہر گھولنے کی کوشش کررہے ہیں.اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں اور شاہ جی انتہائی خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ہمارے درمیان کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے .ایک سوال کے جواب میں صائمہ نے کہا کہ اس طرح کی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ضرروی ہے اور متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں اقدامات کرنا چاہئیں.صائمہ نے مزید کہا کہ جب سے ہماری شادی ہوئی ہے اکثر اوقات ہمیں اپنے بارے میں اختلافات اور طلاق کی خبریں سننے کو ملتی ہیں کیونکہ جو لوگ ہمارے حاسد ہیں ان کی یہی کوشش ہے لیکن ان لوگوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی کیونکہ ہمارے درمیان دنیا کی کوئی طاقت اختلاف پیدا نہیں کرسکتی. انشاء اللہ ہم مرتے دم تک ساتھ رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میں کراچی میں ڈرامہ سیریل’’لمحے’’ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جس کے ڈائریکٹر عاصم علی ہیں اور اس میں میرے ساتھ سرمد سلطان کھوسٹ اور نورالحسن سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں.واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی روز سے صائمہ اور سید نور کے درمیان اختلافات کی خبریں زیر گردش تھی جبکہ گزشتہ روز ایک نیوز سائیٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں میں طلاق ہوگئی ہے۔

مزید :

کلچر -