بامقصد پروگرام معاشرے میں تبدیلی لاسکتے ہیں:بشریٰ دوست

بامقصد پروگرام معاشرے میں تبدیلی لاسکتے ہیں:بشریٰ دوست
 بامقصد پروگرام معاشرے میں تبدیلی لاسکتے ہیں:بشریٰ دوست

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و میزبان بشریٰ دوست بلوچ کا کہنا ہے کہ بامقصد پروگراموں کے ذریعے معاشرے میں مستند تبدیلی لائی جاسکتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کے مارننگ شو صرف ریٹنگ کی خاطر شادیوں اور طلاقوں کے ارد گرد ہی گھومتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں ‘‘روز نیوز’’ پر مارننگ شو’’صبح بخیر پاکستان’’ شروع کیا جس میں ہم بامقصد اور معلوماتی چیزوں کو ہی پرموٹ کررہے ہیں جس کی تازہ ترین مثال گزشتہ روز نشر ہونے والا پروگرام ہے جس میں’’تھری ڈی لائف سٹائل’’ برانڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیم کو مدعو کیا گیا تھا جن میں جواد قریشی،ڈاکٹر نادیہ ارشد اور ڈاکٹر ابراہیم نعیم شامل ہیں۔اس موقع پر ٹیم نے پاکستان میں متعارف کرائی گئی ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا گیا جس کے مطابق صرف 45 منٹ میں پیٹ کی ایک انچ فالتو چربی کم کی جاسکتی ہے.یہ ٹیکنالوجی کینیڈا سے درآمد کی گئی ہے جو یورپ کے کئی ممالک میں استعمال کی جارہی ہے اور صرف یوکے میں اس کے ایک سو کلینک ہیں جبکہ پاکستان میں بھی بیس کلینک کام کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -