شردھا کپور کے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں کردار کی پہلی جھلک جاری

شردھا کپور کے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں کردار کی پہلی جھلک جاری
شردھا کپور کے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں کردار کی پہلی جھلک جاری

  

ممبئی ۔ 14 فروری (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں کردار کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شردھا کپور کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں شردھا کپور ایک چھوٹے قصبے کی لڑکی للیتا نوٹیال المعروف نوٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

، فلم میں ان کے ساتھ شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں یامی گوتم بھی شامل ہیں، فلم کی عکسبندی کا ایک حصہ مکمل کر لیا گیا ہے، ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم’’بتی گل میٹر چالو‘‘کی کہانی بجلی کے بھاری بلوں کے مسائل پر مبنی ہے۔ فلم رواں سال 31 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -