’نیشنل کرش‘ پریا پرکاش کے نئے ویڈیو کلپ نے بھی دھوم مچادی

’نیشنل کرش‘ پریا پرکاش کے نئے ویڈیو کلپ نے بھی دھوم مچادی
’نیشنل کرش‘ پریا پرکاش کے نئے ویڈیو کلپ نے بھی دھوم مچادی

  

ممبئی (آئی این پی) سوشل میڈیا پر اپنی خاص مسکراہٹ اور ’آئی بروز ‘ کے رقص سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ اور ’ نیشنل کرش ‘پریا پرکاش کا ایک اور ویڈیو کلب جاری کردیا گیا ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک مرتبہ پھر پوری دنیا کے نوجوانوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے اور ہر کوئی اس ویڈیو کو دیکھنے میں مصروف نظر آتا ہے۔ایک ہی دن میں ہالی ووڈ اداکارہ کائلی جینر اور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد انسٹا گرام پر فالورز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آنے والی پریا پرکاش کا اس مرتبہ جو کلپ جاری کیا گیا ہے۔

اس میں لڑکے کو مصنوعی انداز میں ہاتھوں کے اشاروں سے گولی مارتی دکھائی دیتی ہے۔سوشل میڈیا صارفین خاص کر نوجوان اس لڑکی کی اداؤں کے دیوانے نظر آتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -