میں نے زندگی میں ویلنٹائن ڈے کبھی نہیں منایا:ٹائیگر شروف

میں نے زندگی میں ویلنٹائن ڈے کبھی نہیں منایا:ٹائیگر شروف
 میں نے زندگی میں ویلنٹائن ڈے کبھی نہیں منایا:ٹائیگر شروف

  

ممبئی(آن لائن) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کام سے شادی کر لی ہے اور انہیں اس سے محبت ہے اور کبھی بھی زندگی میں ویلنٹائن ڈے نہیں منایا ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بد ھ کو بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایااور ہر کوئی یہ بات جانتا ہے،میں نے اپنے کام سے شادی کر لی ہے اور مجھے اس سے محبت ہے۔

انہوں نے ہدایتکار وکاس بھل کی فلم ’’سپر 30 ‘‘ کا حصہ بننے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کا حصہ نہیں ہوں ،انہوں نے فلمساز اور اپنے آئیڈل ریتھک روشن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اداکار ٹائیگر شروف فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2 ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

مزید :

کلچر -