جس دور میں گلوکاری کا آغاز کیا وہ بڑا کٹھن تھا ،استادرفیق حسین

جس دور میں گلوکاری کا آغاز کیا وہ بڑا کٹھن تھا ،استادرفیق حسین
جس دور میں گلوکاری کا آغاز کیا وہ بڑا کٹھن تھا ،استادرفیق حسین

  

لاہور (فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت کے حامل غزل گائیک اور موسیقار استاد رفیق حسین نے کہاہے کہ ماضی کی نسبت آج شوبز میں آنے والوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ اب والدین اپنے بچوں کو خود سپورٹ کرتے ہیں ،جس دور میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا وہ بڑا کٹھن دور تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مشکلات کا دور دیکھا ہے اور اپنی کامیابی کے لئے مجھے انتھک محنت کرنا پڑی خدا کی ذات نے مجھے وہ عزت ، مقام اور مرتبہ دیا جس کا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ۔رفیق حسین نے کہا کہ آج میں نے اپنے بیٹوں کو ان کی مرضی کے مطابق شعبے میں جانے دیا۔دنیا میں جہاں بھی چلا جاؤں میری پہچان اور شناخت پاکستان ہے جس پر مجھے فخر ہے۔

لاہور میں گانے کا اپنا ہی مزا ہے۔

مزید :

کلچر -