بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کابھرپور فائدہ اٹھایا:آمنہ الیاس

بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کابھرپور فائدہ اٹھایا:آمنہ الیاس
 بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کابھرپور فائدہ اٹھایا:آمنہ الیاس

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے ‘کاش پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی پاؤں پر کھڑی ہوجائے ۔مایا سونو خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے اور اسے اسی طرز پر چلانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مواقع نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف نئے چہرے بلکہ پرانے فنکار بھی بھارت کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کو کام کے ساتھ اچھا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے ۔ آمنہ الیاس نے کہا کہ پاکستان میں شوبز سے وابستہ ادارے نہیں اس لئے نئے آنے والوں کو سینئر ز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

مزید :

کلچر -