لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا 14واں کانووکیشن

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا 14واں کانووکیشن

  

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دو دن پر محیط14واں کانووکیشن 26 اور 27 جنوری 2018کو نو آراستہ آدیٹوریم میں ہوا جس میں کل 3964طالبات کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔ افتتاحی روز کے مہمان خصوصی صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم سید رضا علی گیلانی تھے جبکہ وسرے اور آخری روزآزاد جموں و کشمیر کے صدرمسعود احمد خاں تھے۔تقریب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین،سینئر اساتذہ، ملحقہ کالجوں کی پرنسپلز اورافسروں نے شرکت کی

افتتاحی تقریب میں ہال طالبات اور مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ طالبات کے چہرے مسرت سے دمک رہے تھے کہ آج ان کی محنت کا صلہ ملنے والا تھا۔ ان کے والدین کے دل یہ سوچ کر شاداں تھے کہ ان کی لخت جگر معاشرے کی کامیاب شہری بننے کے لئے اپنی پرواز شروع کرنے کیلئے تیار ہوگئیں ہیں۔وائس چانسلر کی ہدائت پر پورے کیمپس کو شاندار انداز میں سجایا گیا تھا۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل او ران کی ٹیم ڈگریوں کی ترتیب،گولڈ میڈلز، رول آف آنرز اور دیگر اعزازات کی درست تقسیم کیلئے بڑی مستعد نظر آ رہی تھی۔ بی ایس آنرز، بی ایڈ، بی ایف اے، بی کام، بی بی اے، بی پی اے، بی ای، فار م ڈی، ایم ایس، ایم فل، ایم اے، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی طالبات کو گولڈ میڈل، رول آف آنرز اور خصوصی میڈل دیئے گئے۔تقریب میں اپنے شعبوں میں نمایاں مقام رکھنے والی ممتاز اولڈ سٹوڈنٹس کو بھی ایوارڈ دئے گئے ۔ان میں پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین،پروین سکندر گل،پروفیسر حنا طیب خلیل،شاہدہ سلطان ، ثمن رائے،پروفیسر شیریں اسد،ڈاکٹر عصمت نعیم،ڈاکٹر شاہدہ خورشید اور پروفیسر ڈاکٹر صبغت مجیب شامل ہیں۔15طالبات کوپی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں ۔رفعت صدیق ، حنان مختار اور آمنہ طارق کو باٹنی،رخسانہ انجم اور امبرین غنی کو کیمسٹری،رفعت صغیر،سلمیٰ وسیم اور صائمہ خالد کو فزکس ،فرح اشفاق، ریحانہ شاہدہ اور صفورہ ریاض کو زوآلوجی، صائمہ بتول کو پنجابی، قدسیہ کلثوم کو ایجوکیشن جبکہ کنیز فاطمہ کو اسلامک سٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں ملیں۔ خصوصی گولڈ میڈلز بی ایس کی نائلہ اصغر،آمنہ نذیر،سارہ امیر خان،حافظہ حبیبہ اکرام، اقرا دلاور، قراۃالعین،رشبہ مظہراور عصمت رحمت کے حصے میں آئے۔ہم نصابی سرگرمیوں پر13 رول آف آنرعطا کئے گئے۔ڈبیٹنگ میں مریم نازش،رخسار فاطمہ اور کرن شجاع کو ایڈیٹنگ میں طیبہ رحمان اور زرتاش عرفان کو،فوٹوگرافی میں عنم فائزہ کواداکاری میں رابعہ آصف اور رمیشہ علی کوشاعری میں اقرا جبیں کوسپورٹس میں عصمت رحمت اور بسمہ افضل کوجبکہ سٹوڈنٹس کونسل کی صدارت پر قراۃالعین کو رول آف آنر دیا گیا۔

مہمان خصوصیصوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ایجوکیشن کے ذریعے ترقی نسواں کے لئے نمایاں کردار ادا کررہی ہے ۔طالبات کو اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کو سنوارنے میں صرف کرنی چاہئیں۔

سپاسنامے میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا منشور تعلیم،تعلیم اور صرف تعلیم ہے۔اساتذہ اور انتظامیہ کے تعاون سے یونیورسٹی کو نہ صرف ڈرگ فری کیمپس بنادیا ہے بلکہ طالبات کی کونسلنگ بھی کرتے ہیں تاکہ وہ خود کو کامیاب اور مفید شہری بنا سکیں۔ وژن 2020 کے تحت لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی دنیا کی بہترین ٰیونیورسٹیوں میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں 40 شعبوں میں بی ایس آنرز، ایم فل اورپی ایچ ڈی آفر کی جارہی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -