پنجاب میں بیوروکریسی کے پنڈت ن لیگیوں کے قبضے میں ہیں، عابد صدیقی

پنجاب میں بیوروکریسی کے پنڈت ن لیگیوں کے قبضے میں ہیں، عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے پنجاب کے اداروں میں اپنے لوگوں کو خلاف میرٹ تعینات کر رکھا ہے جنہوں نے پورے سسٹم کو یرغمال بنا رکھا ہے ایسے حالات میں الیکشن کا شفاف ہونا بہت مشکل ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیوروکریسی کے پنڈت ن لیگیوں کے قبضے میں ہیں ایسے حالات میں شفاف انتخابات کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں سکتا۔الیکشن کمیشن کو بہت محنت کی ضرورت ہے۔ جمہوریت کا استحکام شفاف انتخابات میں پنہاں ہے۔ دھاندلی کی وجہ سے جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے۔ انہوں نے کہا ن لیگ کی سرمایہ دارانہ جمہوریت کا فائدہ صرف اشرافیہ کو پہنچا ہے۔

سڑکیں اور پل عام آدمی کے کسی کام کے نہیں عام آدمی کا روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ بھوک کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -