ویلنٹائن ڈے اخلاقی اور روحانی اقدار پر بہت بڑاحملہ ہے،اشرف آصف

ویلنٹائن ڈے اخلاقی اور روحانی اقدار پر بہت بڑاحملہ ہے،اشرف آصف

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکے قائدین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، حضرت میاں ولید احمد شرقپوری، حضر ت پیر سید محمد نویدالحسن مشہدی ،مفتی محمد عابد جلالی ،مفتی میاں محمد تنویر احمد مجددی ،حضرت پیر سید خرم ریاض شاہ رضوی ،علامہ محمد عبد الرشید اویسی ،حضرت پیر محمد اقبال ہمدمی ،مفتی محمد عبد العلیم جلالی ،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی ،علامہ فرمان علی جلالی نے ویلنٹائن ڈے کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کو یومِ عشقِ رسول ﷺ کے طور پر منایا جائے اس سلسلہ میں ملک بھر میں شرم و حیاء کے بارے میں مذاکرے ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے اخلاقی اور روحانی اقدار پر بہت بڑاحملہ ہے جس معاشرے میں مردوزن کے لحاظ سے شرعی حدیں توڑ دی جاتی ہیں وہ معاشرہ آتش فشاں بن جاتا ہے۔مادر پدر آزاد معاشرے میں سب کچھ برباد ہو جاتا ہے غیر شرعی دوستی آج نہیں تو کل ضرور دشمنی ثابت ہو گی نسلِ نوع کو سنوارنے کے لئے ویلنٹائن ڈے جیسے دن کے خرافات سے بچانا ضروری ہے تما م ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کو پابند کرنا نہایت ضروری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -