لودھراں کا الیکشن آئندہ کی جیت کی خوش خبری دے رہا ہے، رانا وارث

لودھراں کا الیکشن آئندہ کی جیت کی خوش خبری دے رہا ہے، رانا وارث

  

لاہور ( پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا وارث علی نارو نے کہا ہے کہ لودھراں کا الیکشن آئندہ کی جیت کی خوش خبری دے رہا ہے۔ عمران نیازی ویسے ہی شرمندگی کے بے تاج بادشاہ بن چکے ترین خاندان کو انکے طیارے سے ہی گرا دیا گیا ہے ہم نے پہلے ہی ن لیگ کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد دے دی تھی یہ ٹولہ ملکی ترقی کا ہمدر نہیں بلکہ عوام کی خوشحالی کا دشمن ہے جو انکے ساتھ چلے گئے وہ رونے کے علاوہ کچھ اور نہیں کر سکیں گے پی ٹی آئی والے چوہدری نثار کو شامل کر نے سے پہلے ریحام اور گلالئی کو شامل کریں جو شخص اپنی بیویوں کو برباد کرتا ہے وہ ملک و قوم کا خیر خواہ کیسے ہوسکتا ہے ۔

سپریم کورٹ ملکی ترقی کو بریک لگوانے کی گہدی سازش کرنے والوں کو تاحیات نا اہل قرار دے جمہوریت کے وفاداروں کو خوف زدہ کر کے عوامی خدمت سے دور رکھنے کی جدوجہد ہو رہی ہے قیادت کا من صاف ہے اللہ تعالیٰ کی مدد سے دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -