پاناما (ن) لیگ کے کرپٹ مافیا کیلئے عذاب کی صورت میں سامنے آیا ،عاطف چودھری

پاناما (ن) لیگ کے کرپٹ مافیا کیلئے عذاب کی صورت میں سامنے آیا ،عاطف چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے ڈسٹرکٹ صدر عاطف چودھری نے کہا ہے کہ پاناما سکینڈل (ن) لیگ کے کرپٹ مافیا کیلئے عذاب کی صورت میں سامنے آیا جمہوریت کا نام لیکر ملک کو لوٹنے والے فرعون آج عدالتوں میں کٹہرے میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں میں سے چند مفرور دیگر بچ نکلنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور جاتی امرا سیکریٹریٹ ان کی کرپشن زدہ پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عوام کو خوار کررہا ہے۔انہون نے کہا کہ اب ان کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا اور انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا ان کی گیڈر بھبکیاں بھی ان کے کسی کام نہیں آئیں گی آنے والے الیکشن میں ہم ان سے لاہور بھی چھین لیں گے ۔