(ن) لیگ کے پاس تاخیری حربوں کے سوا کچھ نہیں،شنیلا روت

(ن) لیگ کے پاس تاخیری حربوں کے سوا کچھ نہیں،شنیلا روت

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی شنیلا روت نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس تاخیری حربوں کے سوا کچھ نہیں رہا، فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے سے کرپشن کے داغ نہیں دھل سکتے،انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی ڈوریاں ہلانے کی بجائے میاں صاحب جیل جانے کی تیاری کریں۔

، انہوں نے کہا کہ زندگی بھر جمہوریت کے نام پر کرپشن کی سیاست کرنے والے نواز شریف کو خود بھی معلوم ہے کہ ناقابل تردید ثبوت گلے کا پھندا بن چکے ہیں، اس کے باوجودوہ اداروں پر کیچڑ اچھال کر خود کو معصوم اور مظلوم ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -