"منو بھائی" کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس

"منو بھائی" کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نامور کالم نویس، مصنف، ڈراما نگار اور شاعر منیر احمد قریشی "منو بھائی" کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پنجاب ہائر ایجوکیسشن کمیشن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے کل ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کر رہا ہے ۔

جس میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور منو بھائی کے اہل خانہ کے علاوہ قریبی رفقاء واحباب ان کی زندگی اور خدمات پر اظہار خیال فرمائیں گے۔تعزیتی ریفرنس میں حلقہ اہل دانش، اساتذہ، اور طلباء کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔