ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کرنا خوش آئندہے، مجیب الرحمن

ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کرنا خوش آئندہے، مجیب الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور کے زیر اہتمام "احیاء حیا واک"کا انعقاد لبرٹی چوک میں کیا گیا،جس کی قیادت ناظم کالج زون مجیب الرحمن،ڈپٹی جنرل سیکٹری ایم ایس ا و لاہور فرمان عالم نے کی، حیاء واک سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پنجا ب حکو مت کی طرف سے اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرف سے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کرنا خوش آئندہے ،نوجوان نسل کو دین اسلام کی صحیح تصویرکا مطالعہ کرنے کی اشد ضرورت ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے ایسے دنوں کو منانے کی اسلام میں کو ئی گنجائش نہیں،فحاشی و عریانی کے سوا ان دنوں کی کوئی اصل نہیں ہے بلکہ صر ف اور صر ف نوجوان نسل بلخصوص مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا ذریعہ ہے،ملک و ملت کے کام آنے والے نوجوانوں میں بے حیائی کو پھیلاکر مغرب کا آلۂ کار بنایا جا رہا ہے ، مغربی ایجنڈوں پر کاربند ٹولے نے مستقبل کے معماروں کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

، ویلنٹائن ڈے اور اس جیسی دوسری خرافات سے غیر اسلامی روایات فروغ پا رہی ہیں ۔ ہم ویلنٹائن ڈے کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں ،MSO آج 14 فروری کے دن کو یوم حیا کے طور پر مناء رہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے اور اس جیسی دوسری تمام خرافات سے اساتذہ اپنے طلبہ اور والدین اپنے بچوں کو دور رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب ہر طرف بے حیائی کے بادل منڈلا رہے ہوں میڈیا سے وابسطہ تمام اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایسے تمام ایونٹ کا بھر پور بائیکاٹ کریں اور کوئی ایسا مواد شائع نہ کریں جس سے مزید بے حیائی پھیلنے کے امکانات بڑھیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ MSO کوشا ں ہے کہ کسی طرح اپنی نوجوان نسل کو اغیار کا نشانہ بننے سے بچائے، حکومت پاکستان اور خاص طور پر میڈیا کو چاہے کہ اس دن کا بائیکاٹ کریں نہ کہ اس دن کی ترویج ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ۔ایم ایس او حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے اور یوم حیا کے عنوان سے ضلع بھر کی تمام یونٹوں میں نشستیں کروائی گئی۔