پی یو اور پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام مشترکہ ذمہ داری کے موضوع پر ورکشاپ

پی یو اور پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام مشترکہ ذمہ داری کے موضوع پر ورکشاپ

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کیرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام شعبہ فزکس کے طلباؤ طالبات کیلئے ’یونیورسٹی میں پر امن ماحول ۔ہماری مشترکہ ذمہ داری‘کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں چیئرمین شعبہ فزکس پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد رفیق، ایسو سی ایٹ پروفیسر فیاض، اسسٹنٹ پروفیسر دانیال، چیئرمین شعبہ کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری ، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو کیمپس ماحول سے آگاہی فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ محبت ، خلوص، بھائی چارے اور بہترین اخلاق کے ذریعے یونیورسٹی کے پر امن ماحول کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -