لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کا اجلاس

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کا اجلاس

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کا اجلاس آج ہو گا۔اجلاس میں منظوری کے لئے کچھ اہم امور رکھے گئے ہیں تاہم یونیورسٹی کیڈر سے کسی نمائندہ کو مدعو نہیں کیا گیا سینکڑون صفحات پر مبنی ایجنڈا صرف ایک روز قبل ارکان کو ارسال کیا گیا تاکہ گورنمنٹ باڈی کو اندھیرے میں رکھ کر من پسند فیصلے کئے جا سکیں ۔یونیورسٹی کا خزانچی رکن سینڈیکٹ نہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت کررہا ہے۔ یونیورسٹی ایکٹ کے برعکس ملحقہ کالجز کی پرنسپلز اور یونیورسٹی ڈین کو بھی سنیڈیکٹ کے لئے نامزد نہیں کیا گیا۔یونیورسٹی کے سنیئر اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سینڈیکٹ کے ارکان ربڑ سٹیمپ بننے کی بجائے وائس چانسلر کو قواعد کے مطابق امور نمٹانے کی پابند کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -